اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رہی۔ غزہ میں صیہونی بمباری سے مزید 29 فلسطینی شہید ہوگئے، بوریج میں فضائی حملے کے دوران 5 فلسطینی بچے شہید ہوگئے، تلکریم میں شہید ہونے والے 18 فلسطینیوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شہداء کی مجموعی تعداد 41 ہزار 788 ہوگئی۔