0
Wednesday 25 Sep 2024 15:31

پشاور میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ

پشاور میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جبکہ اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں مسلح افراد فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ خان پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس پر اہلکاروں نے فوری جواب دیا۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس دوران حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے، جس کے بعد ناصر باغ اور اطراف کے علاقوں میں پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1162336
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش