0
Wednesday 25 Sep 2024 14:08

سوات میں پولیس کی گاڑی پر حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک

سوات میں پولیس کی گاڑی پر حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی وادی سوات کے علاقے مٹہ میں دہشت گردوں نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقے اشاڑے مٹہ میں نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ ڈی پی او سوات نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دیگر کی تلاش کیلیے علاقے میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا ہے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ دہشت گردوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی اور شناخت کیلیے بھی اسپتالمنتقل کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1162313
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش