QR CodeQR Code

پشاور میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ

25 Sep 2024 15:31

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس دوران حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے، جس کے بعد ناصر باغ اور اطراف کے علاقوں میں پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جبکہ اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں مسلح افراد فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ خان پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس پر اہلکاروں نے فوری جواب دیا۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس دوران حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے، جس کے بعد ناصر باغ اور اطراف کے علاقوں میں پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1162336

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1162336/پشاور-میں-پولیس-چوکی-پر-دہشتگردوں-کا-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com