0
Tuesday 11 Jun 2024 20:33

بجٹ میں محصولات کا ہدف غیر حقیقت پسندانہ ہے، مفتاح اسماعیل

بجٹ میں محصولات کا ہدف غیر حقیقت پسندانہ ہے، مفتاح اسماعیل
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئندہ بجٹ میں محصولات کے ہدف کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی کی خصوصی ٹرانسمیشن میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے صدر رانا طارق، زبیر موتی والا، معاشی تجزیہ کار عدنان جلیل، سابق گورنر سندھ محمد زبیر اور محمد سہیل نے شرکت کی۔ دوران گفتگو مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بجٹ میں محصولات کا ہدف غیر حقیقت پسندانہ ہے، 9 ہزار ارب روپے کا خسارہ کیسے پورا ہوگا؟ تجاویز میں اس کا جواب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق 1700 ارب اور صوبے 2500 ارب روپے ڈویلپمنٹ فنڈز خرچ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ حکومتوں کو فیتے کاٹنے کا شوق ہے، عوام کے پیسے کا کوئی درد نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 1141114
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش