0
Wednesday 27 Mar 2024 22:36

امریکہ افغانستان میں داعش کو نشانہ بنائے، لنڈسے گراہم

امریکہ افغانستان میں داعش کو نشانہ بنائے، لنڈسے گراہم
اسلام ٹائمز۔ ایک سینئر ریپبلکن سینیٹر نے بائیڈن انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان میں واقع داعش کے ٹھکانوں پر حملے کرے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں سینیئر امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے لکھا ہے کہ اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے، ہمیں افغانستان میں داعش خراسان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا اور ان کی دہشتگرد کارروائیوں کو روکنا چاہیئے۔ 

واضح رہے کہ یہ بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں کہ جب عالمی میڈیا نے اعلان کر رکھا ہے کہ ماسکو پر ہونے والے داعشی حملے میں ملوث تمام حملہ آور تاجکستان کے شہری تھے اور اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ یہ حملہ آور افغانستان یا کسی دوسرے ملک میں اس حملے کی منصوبہ بندی کرتے رہے ہیں۔ 

دوسری جانب روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے بھی ماسکو حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس حملے میں داعش کے مبینہ کردار پر سوال اٹھایا اور زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکومت کی جانب سے شدت پسند دہشتگرد گروہوں کی حمایت اور ان کی تشکیل کی پوری تاریخ موجود ہے۔ اس حوالے سے روسی میگزین کامسومولسکایا پراودا (Komsomolskaya Pravda) میں شائع ہونے والے اپنے ایک مقالے میں ماریا  زاخارووا نے مزید لکھا کہ داعش نے حالیہ برسوں میں اپنے منصوبوں کو ''ایڈجسٹ'' کیا ہے لہذا اب وہ زیادہ تر امریکہ کے دشمنوں، جیسا کہ افغانستان میں طالبان سمیت ایرانیوں اور شام و روس کے حکام پر حملے کر رہی ہے!
خبر کا کوڈ : 1125277
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش