اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست الاسکا کے ایک قصبے میں 18 نومبر کو غروب ہونے والا سورج اب جنوری کے آخر میں طلوع ہوگا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قصبے میں 18 نومبر کو رواں سال آخری بار سورج غروب ہوا۔ الاسکا کے اس قصبے میں 23 جنوری 2024 تک رات کی تاریکی چھائی رہے گی یا یوں کہہ لیں کہ اب 65 دن تک سورج طلوع ہونے کا منظر دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔ 4 ہزار افراد کے اس قصبے میں 18 نومبر کو دوپہر 12 بج کر 35 منٹ پر سورج طلوع ہوا اور محض ایک گھنٹے 12 منٹ بعد 1:48 پر غروب ہوگیا ہے۔