0
Wednesday 15 Nov 2023 22:04

سودا بازی میں بلوچستان والوں کا پہل کرنا رسوائی کا سبب ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی

سودا بازی میں بلوچستان والوں کا پہل کرنا رسوائی کا سبب ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ بدعنوان سیاستدانوں کو موسمی پرندوں یا خانہ بدوشوں کی طرح استعمال کرنا بلوچستان کے عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہے۔ بلوچستان کے عوام ہوش کے ناخن لیں اور ان قوتوں کو منتخب کریں جن کو عوام کی فکر ہو۔ دوسروں کے اشاروں پر چلنے، ذاتی مفادات کے حصول والے عوام سے مخلص نہیں ہوسکتے۔ ضمیر کی سودا بازی میں بلوچستان کے لوگوں کو پہل کرنا، بلوچستان کی بدنامی و رسوائی کا سبب ہے۔ انہوں نے کہا کہ فروخت ہونے، بکنے، بدعنوانی میں بلوچستان کا پہلا نمبر اسی نااہل ناکام بدعنوان موسمی پرندوں کی وجہ سے ہے۔ نوابوں سرداروں سمیت اہم لوگوں کا سودا بازی کی منڈی میں سب سے پہلے پیش ہونا لمحہ فکریہ ہے۔

مقتدر قوتوں، نااہل سیاستدانوں اور لٹیروں کی وجہ سے بلوچستان کو رہنے کیلئے خطرناک جبکہ اقتدار کے ذریعے کاروبار کرنے، لوٹنے، سیاستدانوں سرداروں نوابوں کیلئے منافع بخش کاروباری منڈی بنا دیا گیا ہے۔ فروخت ہونے والوں نے نہ بلوچی روایات کا خیال رکھا، اسلامی قانون اور نہ پشتون غیرت و کلچر کو یاد رکھا۔  جماعت اسلامی کے رہنماء نے کہا کہ پی ڈی ایم نے سولہ ماہ اکھٹے اقتدار کے مزے لوٹے، اکھٹے اپنے اپنے کرپشن کے گناہ بخشوا دیئے۔ اکھٹے لوٹ مار کی، اکھٹے ملک گھومے، اکھٹے آئین توڑا، اکھٹے عدلیہ کو تماشاہ بنایا، اکھٹے الیکشن سے بھاگے اور جونہی اقتدار سے نکلے تو اب عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے پھر جعلی لڑائیاں شروع کیں۔
خبر کا کوڈ : 1095924
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش