0
Saturday 21 Dec 2024 19:59

امریکہ کا شام میں داعش کے سربراہ ابو یوسف کی ہلاکت کا دعویٰ

امریکہ کا شام میں داعش کے سربراہ ابو یوسف کی ہلاکت کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ شام میں امریکی فوج نے داعش کے سربراہ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ دمشق سے امریکی فوج کے مطابق شام کے علاقے دیرالزور میں داعش کے ٹھکانے پر حملہ کیا گیا۔ امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں داعش کا سربراہ مارا گیا۔ اس حوالے سے امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ امریکا اور اتحادی فوج نے شام میں گزشتہ روز کارروائی کے دوران شام کے صوبے دیرالزور میں فضائی حملے میں داعش کے 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ہونے والوں میں داعش کا اہم رہنما ابو یوسف شامل ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق تازہ کارروائیوں کا مقصد دہشتگردوں کے نظام کو تباہ کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1179651
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش