0
Sunday 1 Sep 2024 20:15

امام خمینی کا امام موسی صدر کے نام قابل ملاحظہ خط

امام خمینی کا امام موسی صدر کے نام قابل ملاحظہ خط
اسلام ٹائمز۔ رہبر کبیر انقلاب اسلامی ایران امام خمینی اور لبنانی مزاحمتی تحریک کے بانی رکن امام موسی صدر کے درمیان مختلف سالوں میں متعدد خطوط ردوبدل ہوئے تاہم ان خطوط میں سے ایک کہ جو اعلی اخلاقی نصائح پر مشتمل ہے، کو بار بار پڑھنا لطف سے خالی نہیں۔

یہ خط 3 دسمبر 1974ء کے روز امام خمینی کے ہاتھوں تحریر ہوا جو صحیفہ امام کی جلد 21 میں محفوظ ہے۔ اس متن درج ذیل ہے؛

بسم اللہ الرحمن الرحیم
جناب مستطاب سید الاعلام و حجت الاسلام جناب صدر، دامت برکاتہ کی خدمت میں 

8 ذی القعدہ
1394ھ

جناب عالی کی خدمت میں عرض کیا جاتا ہے کہ جناب عالی کا مرقوم کہ جو ایک دوسرے مرقوم کا تسلسل تھا، موصول ہوا لیکن اصلی مرقوم نہیں پہنچا۔ ہم جناب عالی کی سلامتی اور پیروکاران اہلبیتؑ کے حقوق کے لئے آپ کی کوششوں اور ظالموں کے ہاتھوں کو کاٹ ڈالنے پر مشکور ہیں۔

امید ہے کہ اللہ تعالی آپ جیسے لوگوں کو ہمارے لئے محفوظ رکھے اور زیادہ سے زیادہ ترقیات سے نوازے تاکہ ہم اپنی جوانی کو واھب العطایا کی راہ میں صرف کریں اور فانی سرمائے کو ہمیشہ باقی رہنے والے سرمائے میں بدل سکیں!

جو کچھ ہمارے سامنے ہے؛ ہم فطرت کی چیزوں کو کھوئیں گے جبکہ فتح ان لوگوں کے ساتھ ہے کہ جنہوں نے زائل ہو جانے والی چیزوں کو لایزال پر فدا کر دیا اور یوں انہیں لایزال نعمتیں عطا کر دی گئیں؛ قِيلَ ارْجِعُوا وَرَاءَكُمْ فَالْتَمِسُوا نُورًا (ان سے کہا جائے گا کہ اپنے پیچھے کی طرف پلٹ جاؤ اور نور حاصل کرو - حدید/57) گویا یہ اسی فطری دنیا میں ہے کہ جہاں انسان نورانیت حاصل کر سکتا ہے اور یہاں سے چلے جانے کے بعد واپس پلٹنا محال ہے اور تحصیل ممنوع!

میں اللہ تعالی سے اس نوجوان طبقے کے لئے توفیق کا سوال کرتا ہوں، جس کے اندر فطرت کا نور ہم جیسے بوڑھوں کے مانند بجھا نہیں اور میں جناب عالی سے، حسن عاقبت کے لئے دعائے خیر کی امید رکھتا ہوں کہ یہ چند سانسیں جو باقی ہیں؛ لایعنی کے لئے صرف نہ ہوں، جیسا کہ ماضی میں گزر چکا ہے۔ مرقومات شریفہ کے جواب میں مَیں نے کچھ باتیں کہی ہیں کہ جن کا ذکر کیا گیا ہے۔ والسلام علیکم و رحمۃ اللہ۔

روح اللہ الموسوی الخمینی
خبر کا کوڈ : 1157351
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش