2
1
Wednesday 17 Jul 2024 00:47

کراچی میں ایک درخت حسینؑ کے نام سے سبیل

متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ

امام حسینؑ اور کے رفقاء کی یاد میں لگائی جانے والی سبیلوں میں عام طور پر پانی، جوس، شربت یا اس قسم کی دوسری چیزیں نیاز کے طور پر تقسیم کی جاتی ہیں، تاہم کراچی کے نوجوانوں نے اس روایتی سبیل میں پودوں کا اضافہ کیا گیا ہے اور شربت کے ساتھ پودے بھی تقسیم کئے ہیں۔ عالمی تنظیم Who is Hussain کی جانب سے کراچی میں ’’ایک درخت حسینؑ کے نام‘‘ سے سبیل لگائی گئی ہے جہاں ہر آنے والے کو ایک پودا دیا جاتا ہے۔ اس کا مقصد ایسا تبرک امام کے نام پر تقسیم کرنا ہے جس سے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں بھی مدد ملے جو کہ آج کی دنیا کا ایک نہایت اہم مسئلہ ہے۔ سبیل کے اسٹال میں پودے تقسیم کرنے کا یہ عمل ماحول کے لئے ایک بڑی سطح پر فائدہ مند ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1148084
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
بہترین اقدام، ماشاءاللہ
Pakistan
زبردست آئیڈیا ہے۔
ہماری پیشکش