QR CodeQR Code

کراچی میں ایک درخت حسینؑ کے نام سے سبیل

17 Jul 2024 00:47

اسلام ٹائمز: عالمی تنظیم Who is Hussain کی جانب سے کراچی میں ’’ایک درخت حسینؑ کے نام‘‘ سے سبیل لگائی گئی ہے جہاں ہر آنے والے کو ایک پودا دیا جاتا ہے۔ اس کا مقصد ایسا تبرک امام کے نام پر تقسیم کرنا ہے جس سے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں بھی مدد ملے جو کہ آج کی دنیا کا ایک نہایت اہم مسئلہ ہے۔


خصوصی رپورٹ

امام حسینؑ اور کے رفقاء کی یاد میں لگائی جانے والی سبیلوں میں عام طور پر پانی، جوس، شربت یا اس قسم کی دوسری چیزیں نیاز کے طور پر تقسیم کی جاتی ہیں، تاہم کراچی کے نوجوانوں نے اس روایتی سبیل میں پودوں کا اضافہ کیا گیا ہے اور شربت کے ساتھ پودے بھی تقسیم کئے ہیں۔ عالمی تنظیم Who is Hussain کی جانب سے کراچی میں ’’ایک درخت حسینؑ کے نام‘‘ سے سبیل لگائی گئی ہے جہاں ہر آنے والے کو ایک پودا دیا جاتا ہے۔ اس کا مقصد ایسا تبرک امام کے نام پر تقسیم کرنا ہے جس سے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں بھی مدد ملے جو کہ آج کی دنیا کا ایک نہایت اہم مسئلہ ہے۔ سبیل کے اسٹال میں پودے تقسیم کرنے کا یہ عمل ماحول کے لئے ایک بڑی سطح پر فائدہ مند ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1148084

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1148084/کراچی-میں-ایک-درخت-حسین-کے-نام-سے-سبیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com