0
Friday 28 Jun 2024 14:16

پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر کا سیو غزہ گول میز کانفرنس سے خطاب

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سیو غزہ مہم کی گول میز کانفرنس جناح کنونشن سینٹر ہال میں منعقد کی گئی جس میں ملک کی نامور شخصیات نے شرکت کی، کانفرنس میں ملکی اعلٰی سیاسی قیادت، نامور صحافی، ڈاکٹر، وکلاء اور علماء نے شرکت کریں گے۔ تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ اسرائیل کو وجود لانے میں برطانیہ نے کردار ادا کیا، دنیا بھر سے یہودیوں کو جمع کیا گیا، اسرائیل چھوٹا تھا، مگر مسلمانوں کی نااتفاقی کی وجہ سے بڑا ہوگیا، جب تک ہم آواز نہیں ہوں گے یہ ظلم جاری رہے گا، بطور سینیٹر میں نے فرانس، امریکا، اٹلی کی یونیورسٹیز کا وزٹ کیا، وہاں کے طلبا انسانیت کیلئے کھڑے ہوئے، یہی کہوں گا کہ عالمی فورمز پر اپنے وفود بھیجیں اور آواز اٹھائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1143919
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش