متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں تحفظ آئین پاکستان سیمنار کا اہتمام کیا گیا، جس میں محمود اچکزئی، صاحب زادہ حامد رضا اور دیگر نے خطاب کیا۔ سیمینار سے خطاب میں ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ عوام کی امنگوں کے بغیر بننے والی حکومت عوام کے مسائل حل نہیں کرسکتی، ایک قانون میں ترمیم اس لیے کی جاتی ہے کہ عمران خان کو جیل میں ڈالنا ہے اور اسی قانون میں ترمیم اس لیے کی جائے کہ اپنے آپ کو ریلیف دینا ہے تو یہ درست نہیں ہے، آئین ہی واحد ڈاکومنٹ ہے جو سب کو متحد رکھ سکتا ہے، اگر آئین کی بےتوقیری جاری رہی تو پھر معاشرہ تباہ ہوجائے گا۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial