0
Monday 20 May 2024 19:32

صدر رئیسی کے انتقال سے بڑا خلاء پیدا ہوا ہے جو ناقابل تلافی ہے، ناصر حسین شاہ

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سندھ کے صوبائی وزیر توانائی، پپلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ اور ترقیات و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے جاں بحق ہونے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ امیر عبداللہیان و دیگر شخصیات کے جاں بحق ہونے پر انکے اہلخانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں، ابراہیم رئیسی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، صدر رئیسی کے انتقال سے بڑا خلاء پیدا ہوا ہے جو ناقابل تلافی ہے، دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام ایرانی عوام کے ساتھ شریک ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ ایرانی صدر کے دورے کے دوران مجھے ان کے ساتھ رہنے کا شرف حاصل ہوا، آیت اللہ رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی پاکستانی عوام کیلئے محبت سب پر عیاں ہیں، انہوں نے فلسطین کی حمایت میں اسرائیل کو للکارا اور دیگر عالمی مسائل پر بات کرتے رہے، ہم سب انہیں اپنا ہی سمجھتے ہیں، اللہ شہداء کے درجات بلند کرے اور انہیں آئمہ معصومین علیہ السلام کی چھاؤں میں رکھے۔
خبر کا کوڈ : 1136368
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش