QR CodeQR Code

صدر رئیسی کے انتقال سے بڑا خلاء پیدا ہوا ہے جو ناقابل تلافی ہے، ناصر حسین شاہ

20 May 2024 19:32

سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ آیت اللہ رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی پاکستانی عوام کیلئے محبت سب پر عیاں ہیں، انہوں نے فلسطین کی حمایت میں اسرائیل کو للکارا اور دیگر عالمی مسائل پر بات کرتے رہے، ہم سب انہیں اپنا ہی سمجھتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے صوبائی وزیر توانائی، پپلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ اور ترقیات و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے جاں بحق ہونے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ امیر عبداللہیان و دیگر شخصیات کے جاں بحق ہونے پر انکے اہلخانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں، ابراہیم رئیسی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، صدر رئیسی کے انتقال سے بڑا خلاء پیدا ہوا ہے جو ناقابل تلافی ہے، دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام ایرانی عوام کے ساتھ شریک ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ ایرانی صدر کے دورے کے دوران مجھے ان کے ساتھ رہنے کا شرف حاصل ہوا، آیت اللہ رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی پاکستانی عوام کیلئے محبت سب پر عیاں ہیں، انہوں نے فلسطین کی حمایت میں اسرائیل کو للکارا اور دیگر عالمی مسائل پر بات کرتے رہے، ہم سب انہیں اپنا ہی سمجھتے ہیں، اللہ شہداء کے درجات بلند کرے اور انہیں آئمہ معصومین علیہ السلام کی چھاؤں میں رکھے۔


خبر کا کوڈ: 1136368

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1136368/صدر-رئیسی-کے-انتقال-سے-بڑا-خلاء-پیدا-ہوا-ہے-جو-ناقابل-تلافی-ناصر-حسین-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com