0
Wednesday 10 Apr 2024 17:27

عید الفطر، کراچی میں فلسطینی مظلوموں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاکستان بھر میں عید الفطر بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ عوام جہاں عید کی خوشیوں میں مصروف ہیں وہیں اہل فلسطین اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر سراپا احتجاج ہیں۔ مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنما بھی عید کی خوشیوں میں اہل فلسطین کو یاد کررہے ہیں جس کا اظہار انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی کیا ہے۔ اس مناسبت سے کراچی کے علاقے ایف سی ایریا کی مسجد حسینی کے باہر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیلی بربریت کے خلاف نماز عید کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج میں نمازیوں مردہ بار امریکا، نامنظور اسرائیل کے نعرے لگائے اور اقوام عالم سے اسرائیلی جارحیت کو روکنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب فلسطینیوں کی مزاحمت رنگ لائے گی اور ہم سب دنیا کے نقشے سے اسرائیل کے وجود کا خاتمہ دیکھیں گے۔ رہنماؤں نے آیت اللہ خامنہ ای کی بابصیرت قیادت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان کی حکمت عملی نے آج امریکا اور اسرائیل کو برباد کردیا ہے اور انشاءاللہ عنقریب دنیا امریکا اور اسرائیل کی نابودی کا نظارہ کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 1127877
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش