متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ
تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) کی جانب سے کراچی میں عالمی یوم القدس کی مناسبت سے احتجاجی ریلی جیل چورنگی سے براستہ یونیورسٹی روڈ مزار قائد تک نکالی گئی، جس کی قیادت مولانا عمیس حیدر نے کی جبکہ دیگر مکاتب فکر کے علمائے کرام عوام، علماء و دانشور اور تمام مکاتب فکر کے اکابرین اور طلبہ شریک ہوئے۔ احتجاجی ریلی میں موجود خواتین شرکاء نے مظلومین فلسطین کی حمایت اور سرائیل کی نابودی کیلئے امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا اور کہا کہ دو ریاستی حل کی باتیں کرنے والے ممالک ہوش کے ناخن لیں، وگرنہ اسلامی ممالک کی عوام اپنے حکمرانوں کی اسرائیل نوازی پر سراپا احتجاج ہوگی، اسرائیل نابودی کے قریب ہے، طوفان الاقصیٰ آپریشن نے دو ریاستی حل کی باتیں کرنے والے اسلامی ممالک کے منہ پر طمانچہ رسید کیا ہے، انشاء اللہ عنقریب ہم سب بیت المقدس میں نماز ادا کریں گے۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial