0
Thursday 28 Mar 2024 23:20

سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ ناصر عباس جعفری کا فلسطین کانفرنس سے خطاب

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں آزادی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی استقامت نے دنیا کو حیران کر دیا ہے، اسرائیل کا بیانیہ دنیا نے مسترد کردیا، آج دنیا میں غزہ اور مظلومین فلسطین کے حق میں باتیں ہو رہی ہیں، امریکہ اور اسرائیل کو شکست ہوئی ہے، غزہ کے دو پہلو ہیں ایک اسرائیل کا سیاہ ظالمانہ مکروہ چہرہ سامنے آیا، ایک پہلو غزہ کے مظلومین کی استقامت اور بہادری کی صورت میں ہے، امریکہ برطانیہ اور اسرائیل ہار چکے ہیں، مزاحمت کی قوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو فلسطین کے حق میں اٹھ کھڑے ہوئے، غزہ کے مظلومین ہماری ناموس کی خاطر اپنی ناموس قربان کر رہے ہیں، غزہ عالم اسلام کی جنگ لڑ رہا ہے، قرآن کا واضح حکم ہے کہ مظلومین کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوں، اس دفعہ کا یوم القدس کا دن عظیم الشان ہونا چاہیئے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1125514
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش