0
Wednesday 11 Jan 2023 21:15

آغا سید عبدالحسین موسوی کا کشمیر کی موجودہ صورتحال پر خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںوادی کشمیر کے مایہ ناز اسلامی اسکالر و انٹرنیشنل نیوز نور کے سربراہ مولانا آغا سید عبدالحسین موسوی نے اسلام ٹائمز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ اسلام کے رحمت و امنیت کے پیغام سے دشمنان اسلام خائف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے نتیجے میں اسلام دشمن خود کو جہالت میں دھکیل رہے ہیں ہمیں اسلاموفوبیا سے ڈرنے کی ضرورت نہیں بلکہ ہمیں اتحاد اسلامی کی فضا کو قائم کرنا چاہیئے تاکہ دشمن کے ناپاک منصوبے خاک میں مل جائیں۔ آغا سید عبدالحسین کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں نوجوانوں کے اندر منشیات کے پھیلاؤ کو روکنے اور معاشرہ سازی میں علماء کرام کا کردار کلیدی ہوتا ہے مگر آج مسلکی منافرت نے ہمیں بنیادی مسائل سے دور رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیطان ہمارا کھلا ہوا دشمن ہے یہ بات ہم تب سمجھ سکتے ہیں جب ہم قرآنی تعلیمات سے خود کو اور معاشرے کو آگاہ کریں گے۔ تفصیلی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
خبر کا کوڈ : 1034902
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش