1
Tuesday 27 Dec 2022 18:33

ڈاکٹر سید محمد عمران ہمدانی کا عالم اسلام کی موجودہ صورتحال پر خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںمفتی ڈاکٹر سید محمد عمران ہمدانی جموں و کشمیر کی مایہ ناز علمی، روحانی، مذہبی، سماجی اور سیاسی شخصیت ہیں۔ آپ کا تعلق خطہ جموں و کشمیر کے مقتدر اور بزرگ ہمدانی خاندان سادات سے ہے جس نے اپنے جد اعلیٰ میر سید علی ہمدانی کے زمانے سے لے کر آج تک بڑی تعداد مذہبی پیشوایان اور مقتدایان دین پیدا کئے۔ ڈاکٹر مفتی سید محمد عمران نے علوم مروجہ میں فارسی زبان و ادب کی ڈاکٹریٹ کے مدارج تک تحصیل کی۔ اپنے نانا بزرگوار مفتی اعظم مفتی محمد بشیر الدین احمد کے دور اقتدار اور دوران حیات میں ہی بحیثیت مفتی معظم اور نقیب الاشراف منصوب ہوئے اور تا حال اسلامی قضاء و افتاء سے ہموارہ وابستہ رہے ہیں۔ آپ کئی اسلامی انجمنوں اور نہضتوں سے وابستہ رہے ہیں اور اسلام ناب محمدی (ص) اور معارف اہل بیت (ع) کی تبلیغ و ترویج کرتے رہے ہیں۔ آپ نے دنیا کے اکثر و بیشتر ممالک کا دورہ کیا ہے اور وہاں اہم اور مقتدر شخصیات سے ملاقاتیں انجام دیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے مفتی عمران ہمدانی سے ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ اس پُرفتن دور میں تمام مسلم ریاستوں کو ایک رشتے مییں پیرونے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کیوں متحد ہوکر اپنا کھویا ہوا وقار، شرف، عزت و آبرومندی واپس نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں شاہ ہمدان میر سید علی ہمدانی (رہ) کی تبلیغات کا اثر یہ ہوا کہ خود اہل ہنود نے اسلامی تعلیمات، اسلامی فرہنگ و تہذیب کو اپنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مغرب کے زندگی و آزادی کے نعرے ننگ و عار، استعمار و استکبار کی ابدی غلامی اور انسانی اقدار کے برخلاف ہے، ان احتجاجات کے پیچھے استعمار کی شاطرانہ ذہنیت کارفرما تھی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1032143
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش