Tuesday 3 Dec 2013 16:04
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا دیدار علی جلبانی اور ان کے محافظ حسن کو تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق مولانا دیدار علی جلبانی اپنی گاڑی پر این ای ڈی یونیورسٹی کراچی کے قریب سے گزر رہے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی جس وہ اور ان کے محافظ شہید ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایم ڈبلیو ایم کراچی کے رہنماء اور کارکنان اسپتال پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب شیعہ علماء کونسل سندھ نے علامہ دیدار علی کی شہادت پر تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے۔
دیگر ذرائع کے مطابق کراچی میں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم ڈبلیو ایم کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ دیدار علی جلبانی اپنے گارڈ کے ہمراہ شہید۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد نے گاڑی نمبر AQY-430 پر این ای ڈی یو نیورسٹی کے قریب فائرنگ کی جس سے علامہ دیدار جلبانی اپنے گارڈ حسن رضا کے ہمراہ شہید ہوگئے، واقعہ اس وقت پیش آیا کہ جب وہ اپنے گھر سے دفتر کی جانب جارہے تھے۔ شہید علامہ دیدار جلبانی کو 4 گولیاں لگیں۔ مجلس وحدت مسلمین نے علامہ دیدار علی جلبانی کی شہادت پر تین روزہ سوگ اور سندھ بھر میں یوم احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 326990
منتخب
12 Nov 2024
12 Nov 2024
12 Nov 2024
12 Nov 2024
12 Nov 2024
11 Nov 2024
11 Nov 2024
11 Nov 2024
وہ قوم کی حیات یے