0
Monday 19 Aug 2013 17:43

جنرل کیانی کی نواز شریف سے ملاقات، دہشتگردی کیخلاف جنگ اور سکیورٹی امور پر مشاورت

جنرل کیانی کی نواز شریف سے ملاقات، دہشتگردی کیخلاف جنگ اور سکیورٹی امور پر مشاورت
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم میاں نواز شریف سے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ملاقات کی ہے، جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور سکیورٹی امور پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی لاہور سے اسلام آباد آمد کے فوری بعد آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ان سے وزیراعظم ہاوٴس میں ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعلٰی پنجاب بھی موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر وزیراعظم کے آج رات قوم سے خطاب میں شامل سکیورٹی امور سے متعلق نکات کو حتمی شکل دینے پر مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم نے آرمی چیف کو دہشتگردی کیخلاف جنگ اور سکیورٹی امور سے متعلق نکات پر اعتماد میں لیا۔ ملک میں دہشت گردی کی حالیہ لہر اور سکیورٹی پالیسی پر بھی غور کیا گیا۔ اس دوران مختلف جیلوں میں قید القاعدہ اور طالبان سے تعلق رکھنے والے خطرناک قیدیوں کی سکیورٹی اور سزائے موت پر عمل درآمد سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔ 
وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کی طرف سے تعاون طلب کرنے پر آرمی چیف نے انہیں مسلح افواج کی طرف سے سیلاب زدگان کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ضمنی انتخابات میں حساس پولنگ اسٹیشنز پر پاک فوج کی تعیناتی کے امور پر بھی مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال کے بارے میں بھی وزیراعظم کو بریفننگ دی۔
خبر کا کوڈ : 293919
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش