0
Monday 13 Jan 2025 11:04

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج معاہدہ طے پا گیا

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج معاہدہ طے پا گیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کیلئے معاہدہ طے پا گیا۔ وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین اور سعودی وزیر حج نے معاہدے پر دستخط کیے۔ ترجمان وزارت مذہبی امورکا کہنا ہے کہ رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔ ملاقات میں عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ حجاج کو منیٰ میں خصوصی جگہ دی جائے گی اور اس کے نرخ بھی کم ہوں گے۔ سعودی وزیر حج نے پاکستانی عازمین کو بہتر ین سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
 
ترجمان کے مطابق سفرحج کو آرام دہ بنانے کیلئے 20 سے 25 دن کا مختصر پروگرام متعارف کرایا گیا ہے۔ عازمین کو مدینہ منورہ میں 4 سے 8 دن کی مدت کیلئے رہائش کا انتخاب کرنے کی سہولت ہو گی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ عازمین کو مخصوص بیگ فراہم کئے جائیں گے، جس میں پاکستانی پرچم، کیو آر کوڈ اور متعلقہ معلومات ہوں گی، موبائل ایپ پر عازمین حج کیلئے معلومات دستیاب ہوں گی۔
خبر کا کوڈ : 1184040
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش