0
Monday 13 Jan 2025 08:15

فاروق عبداللہ کا مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ

فاروق عبداللہ کا مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے اصل اختیارات لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ذریعے نئی دہلی کے پاس برقرار رہنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے مقبوضہ علاقے کی ریاستی حیثیت بحال کرنے کے اپنے مطالبے کو دہرایا ہے۔ ذرائع کے مطابق فاروق عبداللہ نے جموں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے ریاستی حیثیت کی بحالی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھ وزیر جموں و کشمیر جیسی وسیع ریاست کو موثر طریقے سے نہیں چلا سکتے۔ وہ انسان ہیں اور ان کی حدود ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پارلیمنٹ کے آئندہ بجٹ اجلاس کے دوران ریاست کا درجہ بحال کرنے کا اعلان کریں گے۔فاروق عبداللہ نے ریاستی حیثیت کی بحالی کے بارے میں بھارتی حکومت کی طرف سے بار بار کی یقین دہانیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ دونوں میں وعدے کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ ریاستی حیثیت بحال ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ قدم لوگوں کی بھلائی کے لیے بہت اہم ہے۔ بحالی کی ٹائم لائن کے بارے میں پوچھے جانے پر فاروق عبداللہ نے کہا کہ اگرمیرے بس میں ہوتا تو میں اعلان کرتا کہ کل ریاستی حیثیت بحال ہو جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1184019
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش