QR CodeQR Code

غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کیلئے تل ابیب میں مظاہرہ، پولیس سے جھڑپیں

12 Jan 2025 21:37

خبر ایجنسی کے مطابق اس موقع پر سڑکیں خالی کروانے کیلئے کئی مقامات پر پولیس کی مظاہرین سے جھڑپیں ہوئیں۔ مظاہرین "کرائم منسٹر شرم کرو" اور "مزید جنگ نہیں" کے پلے کارڈز اٹھا کر احتجاج کر رہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف ہزاروں افراد نے ہفتہ وار احتجاج کیا۔ تل ابیب سے خبر ایجنسی کے مطابق گذشتہ شب ہزاروں افراد سڑکوں پر نکلے اور مرکزی شاہراہ بند کر دی۔ خبر ایجنسی کے مطابق مظاہرین نے غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی قیدیوں کو فوری رہا کروانے کا مطالبہ کیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق اس موقع پر سڑکیں خالی کروانے کیلئے کئی مقامات پر پولیس کی مظاہرین سے جھڑپیں ہوئیں۔ مظاہرین "کرائم منسٹر شرم کرو" اور "مزید جنگ نہیں" کے پلے کارڈز اٹھا کر احتجاج کر رہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 1183987

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1183987/غزہ-میں-جنگ-بندی-اور-اسرائیلی-قیدیوں-کی-رہائی-کیلئے-تل-ابیب-مظاہرہ-پولیس-سے-جھڑپیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com