اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی رژیم نے جنوبی لبنان کے شہر طیردبا میں ایک کار اور ایک مسافر وین پر ہوائی حملہ کیا ہے جس میں مزید 6 لبنانی شہری شہید اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔ روسی خبررساں ایجنسی (RT) کے مطابق غاصب صہیونی رژیم نے جنوبی لبنان میں عیتا الشعب کے علاقے بنی حیان کے مرکز پر بھی متعدد ہوائی حملے کئے ہیں۔ اس بارے اپنی ایک رپورٹ میں لبنانی میڈیا نے اعلان کیا کہ ملکی فوج کا ایک دستہ عیترون نامی علاقے میں داخل ہوا تھا تاکہ غاصب اسرائیلی فوج کی جانب سے مسدود کئے جانے والے رستوں کو کھول سکے تاہم اسے غاصب صیہونی رژیم کے ہوائی حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹ کے مطابق جنگ بندی کے اعلان کے باوجود اسرائیلی رژیم کی مسلسل جارحیت کے جواب میں لبنان نے سلامتی کونسل میں ایک اور شکایت درج کرواتے ہوئے جنگ بندی کی نگرانی کرنے والے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی بار بار کی خلاف ورزیوں کے خلاف ٹھوس و شفاف موقف اپنائیں!