0
Friday 10 Jan 2025 21:05

اسمبلی میں قانون سازی نہیں، عوام کے حقوق کی نیلامی ہوتی ہے، لشکری رئیسانی

اسمبلی میں قانون سازی نہیں، عوام کے حقوق کی نیلامی ہوتی ہے، لشکری رئیسانی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے بزرگ سیاسی شخصیت حاجی لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں سرمایہ داروں کا مرکز بن گئیں ہیں۔ سیاسی جماعتوں نے عوام کو مایوس کیا۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر کوئٹہ پریس کلب کے صدر عبدالخالق رند بھی انکے ہمراہ تھے۔ نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا کہ ملک میں تمام ادارے مفلوج ہیں۔ لوگ اپنے ذاتی مفاد کے لئے ان کا استعمال کر رہے ہیں۔ ملک کے مسائل کا حل تمام سیاسی جماعتوں کا اس بات پر متفق ہونا ہے کہ وہ چور دروازے سے اقتدار میں نہیں آئیں گی۔ 2024 کے الیکشن کا فیصلہ عوام نے نہیں، بلکہ مقامی ہوٹل میں کیا گیا تھا۔ بلوچستان اسمبلی میں قانون سازی نہیں، عوام کے حقوق کی نیلامی ہوتی ہے۔ 2018 میں میرے حلقے کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے عوامی مفادات گروہی سیاست پر قربان کر دیئے ہیں۔ سیاسی جماعتوں میں عوام کو نہیں، بلکہ ٹھیکیداروں اور پیسے والے کو جگہ ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔ 2024 میں سینیٹ کے الیکشن میں باہر سے بندے لاکر ایڈجسٹ کئے گئے۔ سیاسی جماعتیں سرمایہ داروں کا مرکز بن گئیں ہیں۔ سیاسی جماعتوں نے عوام کو مایوس کیا۔ لشکری رئیسانی نے کہا کہ صوبے میں پرامن سیاسی جدوجہد کی ضرورت ہے۔ بلوچستان اس نہج پر پہنچ گیا ہے جہاں بڑے طوفان اٹھ رہے ہیں۔ صوبے میں پرامن سیاسی جدوجہد کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 1183547
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش