0
Friday 10 Jan 2025 21:35

پشاور ہائیکورٹ نے افغان موسیقاروں کو زبردستی واپس بھیجنے سے روک دیا

پشاور ہائیکورٹ نے افغان موسیقاروں کو زبردستی واپس بھیجنے سے روک دیا
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے افغان موسیقاروں کو زبردستی افغانستان واپس بھیجنے سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق افغان موسیقاروں کی پاکستان میں پناہ اور زبردستی ملک بدری کے خلاف دائر درخواست پر عدالت نے گزشتہ سماعت کا دو صفحات پر مشتمل مختصر فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں افغان موسیقاروں کو زبردستی افغان واپس بھیجنے سے روک دیا اور کہا کہ وفاقی حکومت خود یا متعلقہ افسران افغان موسیقاروں کی پناہ کی درخواستوں پر دو ماہ میں فیصلہ کریں، دو ماہ تک افغان موسیقاروں کو زبردستی واپس نہ بھیجا جائے۔

عدالت نے کہا کہ افغان موسیقار پناہ کے لیے یو این ایچ سی آر میں بھی اپلائی کر سکتے ہیں، دو ماہ میں فیصلہ نہ ہونے کی صورت وزارت داخلہ درخواست افغان موسیقاروں کو مزید رہنے کی اجازت دیں۔ عدالت نے کہا کہ حکومت جب تک ان کی کیسز پر فیصلہ نہیں کرتی وفاقی، صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موسیقاروں کوئی سخت ایکشن نہ لیں، موسیقاروں کی درخواستیں نمٹائی جاتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1183552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش