0
Friday 10 Jan 2025 18:07

ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس کی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس کی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ تحصیل کلاچی کے علاقے مڈی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی۔ حکام کے مطابق آپریشن میں 5 دہشت گرد مارے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ دہشت گرد پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، مارے گئے دہشت گرد تھانہ کلاچی، درابن سمیت مختلف تھانوں میں دہشت گردی کے مقدمات میں نامزد تھے۔
خبر کا کوڈ : 1183518
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش