0
Friday 10 Jan 2025 20:46

پاراچنار کے سلسلے میں ملک بھر کے عوام نے استقامت کا مظاہرہ کیا، علامہ مقصود ڈومکی

پاراچنار کے سلسلے میں ملک بھر کے عوام نے استقامت کا مظاہرہ کیا، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے مدر سیٹ اپ اور ونگز کے درمیان ہم آہنگی کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں کوآرڈینیشن کمیٹیز قائم کر دی گئی ہیں۔ یہ بات انہوں نے مسجد نبوی حیدرآباد میں مجلس وحدت مسلمین کے ذمہ داران سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع حیدرآباد کے صدر سید وقار حسین زیدی، رابطہ سیکرٹری زوار دلدار چھلگری، عزاداری ونگ کے ڈویژنل مسئول صفدر عباس، مولانا گل حسن مرتضوی اور مجلس علمائے مکتب اہل بیت کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عمران علی دشتی، ضلعی رہنماء سید مدثر رضوی، نظام الدین انقلابی و دیگر موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پارا چنار کے عوام کے حق میں آواز بلند کرکے ملک بھر کے عاشقان اہل بیت نے بیداری اور استقامت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مدر سیٹ اپ اور ونگز کے درمیان مشاورت ہم آہنگی اور مشترکہ پروگرامز کی کامیابی کے لئے صوبائی اور ضلعی کوآرڈینیشن کمیٹیز قائم کی گئی ہیں۔ جن کا ہر چوتھے مہینے اجلاس لازمی ہے۔ بعد ازاں علامہ مقصود علی ڈومکی نے جھانگارا پہنچ کر شیعہ علماء کونسل کے صوبائی رہنماء سید اسد شاہ سے ان کی دادی اماں کی وفات پر تعزیت کی۔ انہوں نے اس موقع پر خاصخیلی محلہ میں مجلس وحدت مسلمین یونٹ جھانگارا کے ذمہ داران سے ملاقات کی۔ تنویر حسین خاصخیلی و دیگر نے علامہ مقصود علی ڈومکی کو سندھی ثقافت کا تحفہ اجرک پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 1183542
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش