0
Friday 10 Jan 2025 18:01

داریل کے نوجوان قلم و کتاب کلچر کو فروغ دیں، فیض اللہ فراق

داریل کے نوجوان قلم و کتاب کلچر کو فروغ دیں، فیض اللہ فراق
اسلام ٹائمز۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے داریل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ داریل کی نوجوان نسل میں آگے بڑھنے کی جستجو ہے۔ میں اس بات کا گواہ ہوں کہ آج سے کئی سال قبل اشتیاق داریلی اور ان کی ٹیم نے جس محنت اور لگن کے ساتھ داریل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی بنیاد رکھ کر تعلیمی تحریک کا آغاز کیا تھا اسکی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ ترجمان نے یوم تاسیس کے موقع پر اشتیاق داریلی اور اسکی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے انکا شکریہ بھی ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ داریل کے نوجوان مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے اور داریل جیسے خوبصورت علاقے میں  قلم و کتاب کلچر کو استحکام دینے میں کردار ادا کریں گے۔ داریل کے نوجوان اپنی استعداد کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں ہیں، ضرورت اس امر کی ہے وہاں مثبت رجحانات کے ساتھ تعلیم کو عام کیا جائے اور اس عمل کیلئے حکومت گلگت بلتستان اپنی بساط سے بڑھ کر کوششیں کر رہی ہے جبکہ مزید کمیونٹی کا اشتراک ناگزیر ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 1183516
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش