0
Friday 10 Jan 2025 17:46

صیہونی قیدی شمالی غزہ میں گم ہو گئے ہیں، القسام بریگیڈ

صیہونی قیدی شمالی غزہ میں گم ہو گئے ہیں، القسام بریگیڈ
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے عسکری ونگ "عز الدین القسام بریگیڈ" کے ایک سینئر کمانڈر نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے شمال میں صیہونی رژیم کی وحشیانہ بمباری کے باعث صیہونی قیدیوں کی اکثریت گم ہو چکی ہے۔ انہوں نے الجزیرہ کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ہم نے کئی بار ان انسانیت سوز حملوں کے نتائج کے بارے میں خبردار کیا تھا۔ لیکن نتین یاہو اور اس کی فوج کی کوشش رہی کہ وہ قیدیوں کے تبادلے کے معاملے سے بھاگتے رہیں۔ ہم ایک بار پھر ان قیدیوں کی زندگی کے دردناک انجام کا ذمہ دار صیہونی کابینہ اور اس کی فوج کو سمجھتے ہیں۔ یاد رہے کہ حماس نے غزہ کے پٹی کے اطراف میں 7 اکتبر 2023ء کو ناجائز صیہونی بستیوں پر حملہ کر کے تقریباََ 250 آبادکاروں کو اپنی قید میں لے لیا۔ جن میں سے متعدد قیدیوں کو حماس اور صیہونی رژیم کے درمیان تبادلے کے معاہدے کے تحت انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کر دیا گیا۔ تاہم ان قیدیوں کی ایک بڑی تعداد صیہونی انتہاء پسند کابینہ کی ضد اور غزہ پر اس رژیم کی وحشیانہ بمباری کی بھینٹ چڑھ گئی۔



دوسری جانب آج صبح ہی صیہونی فوج نے دعویٰ کیا کہ انہیں غزہ کی پٹی میں "حمزه الزیادیه" نامی قیدی کی لاش ملی۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انہیں یہ لاش صیہونی انٹیلیجنس ایجنسی "شاباک" کے ساتھ مشترکہ گشت کے دوران "رفح" کے علاقے میں ایک سرنگ سے ملی۔ قبل ازیں بدھ کی شام کو صیہونی فوج نے ہی جنوبی غزہ سے حمزه الزیادیه کے والد کی لاش ملنے اور اسے لواحقین کے سپرد کرنے کا دعویٰ کیا۔ صیہونی فوج کی جانب سے جاری ہونے والی اس رپورٹ پر القسام بریگیڈ نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔ انہوں نے نہ تو اس خبر کی تصدیق اور نہ تردید۔ یاد رہے کہ فلسطین کی مقاومت اسلامی نے 7 اکتبر 2023ء کو آپریشن طوفان الاقصیٰ کے دوران دونوں مذکورہ صیہونیوں کو حراست میں لیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1183517
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش