0
Wednesday 8 Jan 2025 21:47

شیعہ علماء کونسل فیصل آباد ڈویژن کے عہدیداروں کا اعلان کر دیا

سبطین رضا صدر، اسد عباس جنرل سیکرٹری منتخب، علامہ مظہر علوی نے حلف لیا
شیعہ علماء کونسل فیصل آباد ڈویژن کے عہدیداروں کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ مظہر عباس علوی نے فیصل آباد ڈویژن کے صدر سید سبطین رضا اور جنرل سیکرٹری سید اسد عباس سے تنظیمی عہدوں کا حلف لیا۔ شیعہ علماء کونسل وسطی پنجاب کے صدر سید ساجد حسین نقوی، جنرل سیکرٹری سید صفی الحسنین شیرازی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ممتاز حسین، ڈویژنل صدر لاہور حسن چغتائی، علامہ اعجاز حسین مہدی، آصف شیرازی، سید زبیر نقوی، مخدوم حسین، شاہ طاہر کاظمی اور کثیر تعداد میں کارکنوں نے بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مظہر عباس علوی نے افسوس کا اظہار کیا کہ پاراچنار کے عوام کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہے، جس کی ذمہ دار حکومت ہے۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ حکومت اور ریاستی ادارے چند دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں، جو کہ ملکی سلامتی کیلئے خطرے کا باعث ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1183168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش