0
Friday 3 Jan 2025 18:44

عمر عبداللہ نے کشمیر کا نام تبدیل کرنے کی تردید کی

عمر عبداللہ نے کشمیر کا نام تبدیل کرنے کی تردید کی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر کا نام تبدیل کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کچھ میڈیا آؤٹ لیٹ کی غلط فہمی تھی جسے بعد میں درست کر دیا گیا۔ انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ایسی کوئی تجویز نہیں ہے اور کوئی بھی حکومت کی اجازت کے بغیر جموں و کشمیر کا نام تبدیل نہیں کرسکتا۔ غور طلب ہے کہ یہ بات 2 جنوری کو ایک کتاب "جے اینڈ کے اینڈ لداخ تھرو دی ایجز" کے رسم اجراء کے دوران کشمیر کے تاریخی ماضی پر وزیر داخلہ امت شاہ کے تبصرہ کے بعد سامنے آیا ہے۔

اس موقع پر عمر عبداللہ نے کہا کہ کشمیر کا نام قدیم بابا کشیپ کے نام پر رکھا گیا ہے لیکن انہوں نے اس علاقے کا نام تبدیل کرنے کا مشورہ نہیں دیا۔ بھارتی وزیر داخلہ کے اس دعوے پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ دفعہ 370 جموں و کشمیر کو مکمل طور پر ضم کر دیتا ہے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اب بھی جگہ جگہ حملے ہوتے ہیں اور حالات مکمل طور پر واپس نہیں آئے ہیں۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ وہ خطے میں برف باری سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں اور وہ کوشش کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1182164
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش