متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گلگت میں پاراچنار کے مظلومین کے حق میں منعقدہ احتجاجی جلسے سے اہلسنت اکابرین نے بھی خصوصی خطاب کیا۔ دیامر سے تعلق رکھنے والے رحمت اللہ، جو کنٹریکٹر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے صدر بھی ہیں، انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاراچنار کے عوام پر ظلم ہو رہا ہے، ان کے گلے کاٹنے والے درندے ہیں، یہ لوگ انسان کہلانے کے لائق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم، وزیراعلیٰ اور کور کمانڈر کے کسی عزیز کا گلہ کاٹا جاتا تو ملک میں کوئی اور صورتحال ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کہیں بھی، کسی بھی مسلک کا فرد قتل ہوتا ہے، ہمیں بلا مسلک و مذہب مظلوم کیلئے کھڑا ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ میں سلام پیش کرتا ہوں حزب اللہ اور حوثیوں کو جہنوں نے اہلسنت کے دفاع کیلئے ہر قسم کی قربانیاں دیں اور اب بھی دے رہے ہیں۔ دریں اثناء جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی ایکشن کمیٹی استور کے صدر عبد العلیم مصطفوی نے کہا کہ میں حسینی ہوں، امام حسن اور حسین میرے ایمان کا حصہ ہیں۔ مظلوموں کی حمایت کیلئے جو بیڑا وحدت المسلمین نے اٹھایا ہے، یہ ہر مسلمان کا کام ہے۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial