0
Saturday 28 Dec 2024 12:03

نیوایئر نائٹ، پنجاب پولیس کا امن و امان یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی پلان مکمل

نیوایئر نائٹ، پنجاب پولیس کا امن و امان یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی پلان مکمل
اسلام ٹائمز۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نیو ائیر نائٹ پر لاہور سمیت صوبہ بھر کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم دیدیا ہے۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں 25 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی پر تعینات ہونگے۔ 395 انسپکٹرز، 1125 سب انسپکٹرز، 2060 اے ایس آئیز ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ اسی طرح 1310 ہیڈ کانسٹیبلز اور 18 ہزار 759 کانسٹیبلز اور دیگر اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ ترجمان پولیس کے مطابق لاہور میں 5 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہونگے، سی سی ٹی وی کیمروں سے تمام سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

ترجمان پنجاب پولیس کا مزید کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب نے پولیس کو ہائی الرٹ رہنے، ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ آئی جی کا کہنا ہے کہ نیو ایئر نائٹ پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی کی ہر گز اجازت نہیں ہو گی۔ ہلڑ بازی، خواتین اور شہریوں کو تنگ کرنیوالے شرپسند عناصر حوالات جائیں گے۔ آئی جی پنجاب نے نیو ایئر نائٹ پر ٹریفک کے مربوط انتظامات یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈولفن سکواڈ، پیرو، ایلیٹ فورس سڑکوں، شاہراہوں پر پٹرولنگ بڑھائیں، تمام شہروں میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز باقاعدگی سے جاری رکھے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 1180975
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش