0
Saturday 28 Dec 2024 12:38

سکھ رہنماؤں کا امریکی محکمہ خارجہ کے باہر احتجاج

سکھ رہنماؤں کا امریکی محکمہ خارجہ کے باہر احتجاج
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سرکاری دورے پر امریکا پہنچ گئے جب کہ ان کی واشنگٹن آمد پر خالصتان تحریک کے حامیوں  نے امریکی محکمہ خارجہ اور بھارتی سفارت خانے کی عمارتوں کے باہر شدید احتجاج کیا اور  بھارت کے خلاف نعرے بازی کی۔ رپورٹس کے مطابق سکھ برادری کے رہنماؤں نے بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی واشنگٹن آمد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور بھارت کے وزیر خارجہ کی امریکی حکام کے ساتھ ملاقات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بھارتی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور بھارتی پرچم پر تلواروں سے حملہ کر کے شدید غصے کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر بخشش سنگھ سندھو کا کہنا تھا ایس جے شنکر بھارت میں سکھوں کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں۔ گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ عالمی سطح پر سکھوں کے قتل کی حمایت کر رہا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ میں ایس جے شنکر کی ملاقات کے بعد خالصتان تحریک کے حامیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارتی حکومت کے اقدامات کی شدید مذمت کی اور کہا کہ جے شنکر بھارت کی عالمی جاسوسی نیٹ ورک کو چلا رہے ہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے سکھوں کے خلاف شرانگیز اقدامات کے خلاف عالمی سطح پر پابندیاں عائد کی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 1180979
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش