0
Friday 27 Dec 2024 21:18

حکومتِ پاکستان کے جاری کردہ انعامی بانڈز کی واپسی کی آخری تاریخ آگئی

حکومتِ پاکستان کے جاری کردہ انعامی بانڈز کی واپسی کی آخری تاریخ آگئی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے مختلف مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی واپسی کی آخری 31 دسمبر مقرر کر دی گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومتِ پاکستان کے جاری کردہ 40 ہزار، 25 ہزار، 15 ہزار اور 7 ہزار 500 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی واپسی کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2024ء ہے۔ یہ بانڈز اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور بینکنگ سروسز کارپوریشن کے دفاتر سمیت کسی بھی کمرشل بینک کی برانچ میں واپس کیے جا سکتے ہیں یا ان کا تبادلہ کرایا جا سکتا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے واضح کیا کہ اس تاریخ کے بعد کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1180860
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش