اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے مسیحی برادری کو کرسمس ڈے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسیحی برادری کا ملک کی تعمیر و ترقی میں انتہائی مثبت کردار ہے۔ وزیر اعلیٰ نے پاکستان کے تمام مسیحی شہریوں کو کرسمس کی خصوصی مبارک باد دی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے تمام مسیحیوں کی مذہبی تقریباتِ کرسمس پر نیک تمنائیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کو ان کے اس نیک دن پر خوشی، امن وامان اور سکھ چین سے مذہبی تقریبات اپنے عقیدے کے مطابق پرجوش انداز میں منا سکیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قیامِ پاکستان سے لے کر تعمیر پاکستان اور ملکی ترقی میں مسیحی برادری نے قابل فخر کردار ادا کیا ہے، پاکستان اقلیتوں کے لیے ایک محفوظ ملک ہے۔