QR CodeQR Code

کوئٹہ، گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ برقرار، عوام کے احتجاج سے بھی کام نہ بنا

20 Dec 2024 21:39

شدید سردی میں گیس نہ ہونے کے باعث کوئٹہ کے عوام مشکلات کا شکار ہیں۔ صوبائی حکومت، انتطامیہ اور متعلقہ ذمہ داران عوام کیجانب سے مسلسل احتجاج کے باوجود گیس کے مسئلے کا حل نکالنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گیس پریشر کی کمی اور گیس لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہ ہوسکا۔ شہری سردی کے موسم میں گیس سے محروم ہیں۔ ایک طرف سوئی سدرن گیس کمپنی کے صارفین سردی کا مقابلہ برقی ہیٹر اور انگیٹی سے کر رہے ہیں تو دوسری طرف گھریلو استعمال کے لئے بھی ایل پی جی گیس پر انحصار کر رہے ہیں۔ صوبائی حکومت، انتطامیہ اور متعلقہ ذمہ داران عوام کی جانب سے مسلسل احتجاج کے باوجود گیس کے مسئلے کا حل نکالنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1179467

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1179467/کوئٹہ-گیس-پریشر-میں-کمی-کا-مسئلہ-برقرار-عوام-کے-احتجاج-سے-بھی-کام-نہ-بنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com