ایرانی بحریہ میں جدید ترین جہاز اور ہتھیار جلد شامل ہو جائیں گے، کمانڈر
20 Dec 2024 21:34
ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ مقامی ملٹری ہارڈویئر جلد ہی ایران کے بحری بیڑے میں شامل ہو جائے گا، اور دشمنوں کو "حیران" کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئے ہتھیاروں میں مختلف ڈرونز اور میزائل سسٹم شامل ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی کا کہنا ہے کہ ایرانی بحریہ کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کئی نئے ملکی ڈیزائن اور تیار کردہ جہاز اور ہتھیار جلد ملیں گے۔ جمعہ کے روز ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ مقامی ملٹری ہارڈویئر جلد ہی ایران کے بحری بیڑے میں شامل ہو جائے گا، اور دشمنوں کو "حیران" کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئے ہتھیاروں میں مختلف ڈرونز اور میزائل سسٹم شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1179465