گلگت، خراب رزلٹ پر متعلقہ اساتذہ اور پرنسپل کیخلاف کارروائی کا حکم
19 Dec 2024 16:25
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں تمام اداروں کی قیام کی ضرورت ہے، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی سیکریٹری تعلیم گلگت بلتستان میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے قیام کیلئے سفارشات تیار کر کے کابینہ اجلاس میں پیش کریں۔
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیر صدارت ہونے والے ایجوکیشن سٹیئرنگ کمیٹی کے پانچویں اجلاس کے موقع پر وزیر اعلیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالب علموں کے مستقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ فیڈرل بورڈ کے امتحانات میں جن سکولوں کا زرلٹ خراب آیا ہے ان سکولوں کے متعلقہ اساتذہ، پرنسپل اور ہیڈ ماسٹر کیخلاف سخت تادیبی کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں تمام اداروں کی قیام کی ضرورت ہے، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی سیکریٹری تعلیم گلگت بلتستان میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے قیام کیلئے سفارشات تیار کر کے کابینہ اجلاس میں پیش کریں۔
خبر کا کوڈ: 1179234