0
Friday 13 Dec 2024 22:58

میرا نام بائی الیکشن کے امیدواروں کی فہرست سے نکال دیا، مگر ہم سرخرو ہوئے، عادل بازئی

میرا نام بائی الیکشن کے امیدواروں کی فہرست سے نکال دیا، مگر ہم سرخرو ہوئے، عادل بازئی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی نے کہا ہے کہ انہوں نے کسی سیاست جماعت میں شمولیت نہیں کی ہے، اگر شمولیت کرتے تو سب کے سامنے اعلان کر دیتے۔ عادل بازئی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور الیکشن کمیشن سپریم کورٹ میں میرے خلاف لاجواب ہوگئے۔ اختلاف ضرور رکھیں مگر اسے اس قدر نہ بڑھائیں کہ کل ایک دوسرے سے آنکھیں بھی نہ ملا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد کوئٹہ میں اپنی رہائشگاہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عادل خان بازئی نے کہا کہ میرا نام ضمنی انتخاب کے امیدواروں کی فہرست سے نکال دیا گیا، مگر ہم آج سرخرو ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں۔ پاکستان کی خاطر سب کچھ قربان ہے۔ پاکستان ہوگا تو ہم ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے شواہد دیکھ کر ہمارے حق میں فیصلہ دیا۔ الیکشن کمیشن اور مسلم لیگ (ن) لاجواب ہوگئے۔ سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ عادل بازئی خود کہہ رہا ہے کہ اگر میں کسی جماعت میں شمولیت کروں گا تو سب کے سامنے کروں گا۔ میں کیوں غلط بیانی کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے انتخابات میں 30 ہزار ووٹ لئے تھے۔ جنہیں 22500 کیا گیا، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے صرف 2500 ووٹ لئے۔ انہوں نے مشکل حالات میں ساتھ دینے پر حلقے کے عوام اور پاکستانیوں، تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 1178167
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش