QR CodeQR Code

پرویز خٹک وفاقی وزراء سے کس حیثیت سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، ملک حبیب نور

14 Dec 2024 00:06

اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی پی کے جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک وفاقی وزراء سے کس حیثیت سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، پارٹی کے چیئرمین محمود خان ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز (پی ٹی آئی پی) کے جنرل سیکرٹری ملک حبیب نور کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں ملک حبیب نور نے کہا کہ پرویز خٹک وفاقی وزراء سے کس حیثیت سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، پارٹی کے چیئرمین محمود خان ہیں۔ خیال رہے کہ پرویز خٹک نے گذشتہ دنوں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی تھی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ملک کی مجموعی صورتِ حال اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں خیبر پختونخوا میں امن و امان کے قیام سے متعلق اقدامات پر گفتگو کی تھی اور ملک کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے والے عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1178177

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1178177/پرویز-خٹک-وفاقی-وزراء-سے-کس-حیثیت-ملاقاتیں-کر-رہے-ہیں-ملک-حبیب-نور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com