0
Monday 9 Dec 2024 22:00

پانچوں بورڈز مل بیٹھ کر دینی مدارس کی رجسٹریشن کا مناسب حل نکالیں، ڈاکٹر عطا الرحمن

پانچوں بورڈز مل بیٹھ کر دینی مدارس کی رجسٹریشن کا مناسب حل نکالیں، ڈاکٹر عطا الرحمن
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی مولانا ڈاکٹر عطا الرحمن نے کہا ہے کہ دینی مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے مدارس کے پانچوں بورڈز مل بیٹھ کر اس کا مناسب حل نکالیں، جماعت اسلامی کا موقف واضح ہے کہ دینی مدارس کی رجسٹریشن محکمہ صنعت کی بجائے محکمہ تعلیم کے ساتھ ہو۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی ضلع مردان کے زیراہتمام جامعہ اسلامیہ تفہیم القرآن مردان میں ایک روزہ اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع سے جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق، نگران صوبائی امیر خیبرپختونخوا عبد الواسع اور ضلعی امیر غلام رسول نے بھی خطاب کیا۔

ڈاکٹر عطا الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام کی غلبہ کے لئے کوشاں ہیں۔ ہم ہر محاذ پر بے دینی کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ مدارس اسلام کے قلعے ہیں ان کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک اسلامی سیاسی تحریک ہے۔ ملک کے تمام مسائل کا حل اسلام کے عادلانہ نظام میں ہے۔ جماعت اسلامی ملک کے اندر فلاحی اسلامی ریاست کے قیام کے ساتھ دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی پشتیبان بھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1177405
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش