0
Monday 9 Dec 2024 21:57

غزہ اور لبنان سرحد پر دو الگ الگ واقعات میں 7 صیہونی فوجی ہلاک

غزہ اور لبنان سرحد پر دو الگ الگ واقعات میں 7 صیہونی فوجی ہلاک
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی میڈیا نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں "شمال اور جنوب (لبنان اور غزہ) میں دو "پیچیدہ واقعات" کی اطلاع دی ہے جس کی وجہ سے 7 اسرائیلی فوجی ہلاک گئے۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی لبنان میں راس نقورہ کے ساتھ سرحد پر بارودی سرنگ پھٹنے کے ایک واقعے میں 4 فوجی ہلاک ہوئے، جبکہ شمالی غزہ کی پٹی کے علاقے جبالیہ میں ایک ٹرک پر فائرنگ کے واقعے میں 3 صیہونی فوجی ہلاک ہوئے۔ایک اسرائیلی میڈیا پلیٹ فارم نے جبالیہ میں ایک مشکل اور غیر معمولی واقعہ کی اطلاع دی جس کے نتیجے میں دھماکہ خیز مواد کے ذریعے سے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 3 صیہونی فوجی ہلاک اور 18 زخمی ہوئے۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر شمالی غزہ کی پٹی میں زخمی فوجیوں کو نکالنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1177404
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش