0
Thursday 5 Dec 2024 00:36

انسداد دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست خارج کر دی

انسداد دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست خارج کر دی
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی علیمہ خان کی درخواست خارج کر دی۔ جیل حکام کی رپورٹ کے مطابق درخواست دیئے جانے کے وقت ملاقات ہو رہی تھی، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے درخواست کو حقائق کے منافی قرار دیدیا۔ حقائق کے منافی درخواست دینے پر بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں عظمیٰ، نورین اور علیمہ کو 10 ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے درخواست خارج کی۔
خبر کا کوڈ : 1176595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش