0
Wednesday 4 Dec 2024 22:13

پشاور ہائیکورٹ میں جج کی تعیناتی کا معاملہ، سپریم کورٹ کا آئینی بنچ ٹوٹ گیا

پشاور ہائیکورٹ میں جج کی تعیناتی کا معاملہ، سپریم کورٹ کا آئینی بنچ ٹوٹ گیا
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ میں جج کی تعیناتی کے حوالے سے کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا آئینی بنچ ٹوٹ گیا۔ پشاور ہائیکورٹ میں جج کی تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بنچ نے کی۔ اس موقع پر جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ کمیشن کے 2 ارکان بنچ کا حصہ ہیں وہ کیسے کیس سن سکتے ہیں۔؟ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی نے اعتراض لگا کر واپس کیا تو کیا آپ دوبارہ جوڈیشل کمیشن گئے، جوڈیشل کمیشن ایک نام تجویز کرتا ہے تو وہ پارلیمانی کمیٹی جاتا ہے۔

جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بینچ نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ میں ججز تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت کیلئے نیا بنچ بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ 6 رکنی آئینی بنچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال خان مندوخیل ججز کا تقرر کرنے والے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے بھی رکن ہیں، لہٰذا ججز کی تقرری سے متعلق آئینی درخواستوں کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں نیا آئینی بنچ بنے گا۔
خبر کا کوڈ : 1176580
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش