اسلام ٹائمز۔ غازی پور میں ضلع پنچایت ہال میں آئین بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں سماج وادی پارٹی کے لیڈر ارکان اسمبلی اور ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں غازی پور کے صدر اسمبلی کے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی جے کشن ساہو نے بھی شرکت کی اور اسٹیج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوف ہے کہ ملک میں کسی بھی وقت خانہ جنگی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے آر ایس ایس پر کہا کہ خود کو محب وطن سمجھنے والوں نے آزادی کے 65 سال تک بھارت کے ترنگا جھنڈے کا استعمال نہیں کیا۔ غازی پور کے سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی جے کشن ساہو نے کہا کہ وہ خوفزدہ ہیں کیونکہ ملک میں کسی بھی وقت خانہ جنگی ہو سکتی ہے۔
اس دوران اسٹیج سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آر ایس ایس پر طنز کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے آئین لکھنے کے بعد کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے آزادی کے 65 سال تک ہندوستان کے ترنگا جھنڈے کا استعمال نہیں کیا، آج وہ سب سے بڑے محب وطن ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کی تنظیم 1925ء میں ناگپور سے شروع ہوئی۔ 1947ء تک وہ تنظیم جوان ہوچکی تھی لیکن انہوں نے جدوجہد آزادی میں ایک قدم بھی نہیں اٹھایا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ محب وطن کون تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ بار بار کہتے ہیں کہ آئین کو نہیں بدلنے دیں گے لیکن بل لا کر آئین کو کس نے بدلا ہے۔ سنبھل واقعہ کا نام لئے بغیر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک محل کو جلا دیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں بھائی بھائی کو دشمن سمجھے تو کیا خوف نہیں رہے گا۔